انسٹا گرام نے سپر زوم فیچر متعارف کروا دیا

انسٹا گرام نے سپر زوم فیچر متعارف کروا دیا
انسٹا گرام نے سپر زوم فیچر متعارف کروا دیا
انسٹا گرام نے سپر زوم فیچر متعارف کروا دیا
انسٹا گرام نے سپر زوم فیچر متعارف کروا دیا

کیلیفورنیا:انسٹاگرام نے ہالوین کے لئے نئے فیچرز متعارف کروا دیئے ہیں جن کی مدد سے وییوز کو ڈرامائی بنایا جا سکے گا۔
تفصیلات کے مطابق انسٹا گرام نے سپر زوم فیچر اور دیگر فیچر متعارف کرائے ہیں۔ان فیچزر سے وڈیو میں بیک گراﺅند ساﺅنڈ شامل کی جا سکے گی۔سپر زوم فیچر ان ایبل کرتے ہی 3 سیکنڈ کے لئے ویڈیو اچانک زوم ہو گی اور اس میں ڈرامائی آوازیں شامل ہو جائیں گی۔ اس مقصد کے لئے فرنٹ اور بیک دونوں کیمرے استعمال کئے جا سکتے ہیں۔


ہالوین اسٹیکرز کو صارفین اپنی تصاویر اور وڈیوز میں ایڈ کر کے انہیں خوفناک بنا سکیں گے۔ ان تمام فیچرز کو جلد صارفین کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔یہ فیچرز اینڈرائڈ اور آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے صارفین استعمال کر سکیں گے۔
اسکے علاوہ ہالوین کی تھیم والے اسٹیکرز اور فلٹرز بھی متعارف کروائے گئے ہیں۔ فیس فلٹرز کی مدد سے صارفین اپنے یا کسی بھی دوست کے چہرے کو ویمپائرز ، زامبیز اور چمگاڈر جیسی خوفناک شکل دے سکیں گے۔