انڈین آرمی معصوم بچوں کو بھی نشانہ بنا رہی ہے : پاک فوج

انڈین آرمی معصوم بچوں کو بھی نشانہ بنا رہی ہے : پاک فوج

راولپنڈی :پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر سخت احتجاج کیاہے ۔


آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بھارت ڈی جی ایم اوز ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا پاکستان کے ڈی جی ایم او میجر جنرل ساجد شمشاد نے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی فائرنگ سے عام شہری شہید ہوئے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج معصوم شہریوں کو دانستہ طور پر نشانہ بنا رہی ہے اور معصوم بچوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بھارتی فائرنگ 2003 ء کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے ایل او سی کے دونوں جانب بسنے والے ہمارے بھائی ہیں پا فوج ایک پروفیشنل فوج ہے۔