وزیر اعظم ذاتی دورے پر لندن گئے ہیں : خواجہ آصف

وزیر اعظم ذاتی دورے پر لندن گئے ہیں : خواجہ آصف


اسلام آباد :وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لندن میں کوئی میٹنگ یا اجلاس نہیں ہورہا۔


وطن واپسی پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف ذاتی خرچ پر لندن گئے ہیں اور وہاں پر وہ اپنی فیملی کو وقت دے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ لندن میں کسی اجلاس کی باتیں محض قیاس آرائیاں ہیں وہاں کوئی اجلاس نہیں ہورہا ہے ۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نجی دورے پر اور ذاتی خرچ پر لندن گئے ہیں شہباز شریف اپنی بھابھی کی عیادت کیلئے گئے ہیں۔