پولی گراف مشین بھی عمران خان کا جھوٹ نہیں پکڑ سکتی : رانا ثنا اللہ

پولی گراف مشین بھی عمران خان کا جھوٹ نہیں پکڑ سکتی : رانا ثنا اللہ

لاہور:صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ابھی انتخابی مہم کا وقت نہیں آیا وقت آئیگا تو زور و شور سے مہم شروع کر دی جائیگی اس مرتبہ پاکستان انتخابی مہم کی قیادت وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کرینگے ۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن 2018ء کے انتخابات میں بھی کلین سویپ کریگی ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ پولی گرافک مشین بھی عمران خان کے ثبوت کو نہیں پکڑ سکتی۔