رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا

رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا

کراچی: پاکستان رینجرز)سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گلبرگ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد سعد عرف ڈرائی کو گرفتار کر لیا جس کا تعلق کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان سے ہے۔ ملزم 2012 ء میں نیو کراچی کے علاقے میں زبردستی دکانیں بند کروانے اور رینجرز پر فائرنگ سمیت ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ وصولی جیسے جرائم میں ملوث ہے۔ گلبرگ، جمشید کوارٹرز اور بریگیڈکے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان محمد حسن، عجب گل، محمد ساجد اور محمد عدیل کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان ڈکیتی اور موبائل فون چھیننے سمیت اسٹریٹ کرائم کی متعددد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ایک اور کارروائی رینجرز نے عوامی کالونی، جمشید کوارٹرز اور درخشاں کے علاقوں سے 5 ملزمان عبدالمناف، محرم علی، محمد جان عرف ٹوٹرو، فیروز خان عرف سرور اور مظہر حسین عرف راجاکو گرفتارکر لیا۔ ملزمان علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن ،مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمد کرلی گئی۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں