مسلم لیگ(ن) ذاتی مفادات کی پارٹی بن چکی ہے : چوہدری نثار علی خان

مسلم لیگ(ن) ذاتی مفادات کی پارٹی بن چکی ہے : چوہدری نثار علی خان


اسلام آباد:سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو کئی ممالک سے خطرہ ہے کچھ سامنے اور کچھ پیچھے سے وار کر رہے ہیں، مسلم لیگ(ن) ذاتی مفادات کی پارٹی بن چکی خطرات پر کام نہیں ہو رہا جب معمول کے کام پر لگے ہیں۔


اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اس وقت ذاتی مفادات کی پارٹی بن چکی ہے، لیگی قیادت کو گونگو کی کیفیت سے باہر آنا ہو گا ہمیں جمعوعی مسائل پر سوچنا ہو گا اگر ذاتی مسائل کا سوچا تو سب کو نقصان ہوگا، لیگی قیادت کو ذاتیات سے نکل پر ملک اور پارٹی کے مسائل پر توجہ دینا ہوگی، انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ میں کوئی دھڑے بندی نہیں اختلاف رائے ہے اور اختلاف رائے جمہوری نظامم کا حصہ ہے، انتخابات ملتوی نہیں ہونے چاہئیں انتخابات ملتوی ہوئے تو نقصان ہو گا،


انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت1970ء سے زیادہ مشکل میں ہے1970ء میں ایک مل سے خطرہ تھا اور ہمیں پتہ ہی نہیں لگنے دیا گیا اب بہت سے ممالک سے خطرہ ہے کچھ ممالک سامنے اور کچھ پیچھے سے وار کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کے بیان پر بیانیہ دیا تو پالیسی بدلنا پڑی بیانیے سے ایسا فرنٹ بنا جس میں ادارے، پارلیمنٹ اور عوام متحد رہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو پانامہ پر تقریر نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا نہیں سپریم کورٹ کو خط بھی نہیں لکھنا چاہئے تھا موجودہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹیکنوکریٹ حکومت کی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔سپریم کورٹ جانے سے منع کیا تھا میری بات نہیں سنی گئی عدالت سے محاذ آرائی نہیں ہونی چاہئے۔