برطانیہ ، اب جیل میں قیدیوں کو لیپ ٹاپ بھی دیا جائے گا

نورفوک: برطانیہ کی جیلوں میں اب قیدیوں کو لیپ ٹاپ کے استعمال کی سہولت بھی دی جائیگی۔ یہ قیدی لیپ ٹاپ پر پیغام بھیج کر کھانا منگوا سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق انہیں ٹیلیفون کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی تاکہ وہ اپنے خاندان اور دوستوں سے رابطے میں رہیں۔ واضح رہے کہ اس جیل میں چند دن قبل چھاپے کے دوران منشیات اور الکحل برآمد کی گئی تھی جو اس سے قبل جیل میں اسمگل ہوئی تھی۔ قیدی لیپ ٹاپ کے ذریعے جیل کی دکان سے چاکلیٹ بھی منگوا سکیں گے۔

قیدیوں کو انٹرنیٹ کی سہولت نہیںملے گی۔ اگر قیدیوں کے ”اکاﺅنٹ “ میں خاصی رقم ہوگی تو اس میں سے یہ لوگ اشیاءخرید سکیں گے۔ قیدیوں کو جیل میں کام کرنے کا معاوضہ ملتا ہے جو انکے اکاﺅنٹ میں جمع ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ ایسے قیدی جو تعلیم کے شوقین ہونگے انہیں بحالی کے پروگرام کے تحت نصابی کتب بھی فراہم کی جائیں گی۔ قیدیو ںکو فروٹ کے ٹن، ٹی بیگز، کافی، ٹوائلٹ کا سامان، ٹکٹ اور بیٹریاں بھی منگوانے کی اجازت ہوگی۔