امریکا نے مزید 5 ہیلی کاپٹر پاکستان سے واپس لے لیے, پاک افغان سرحد کی نگرانی متاثر ہونے کا خدشہ

امریکا نے مزید 5 ہیلی کاپٹر پاکستان سے واپس لے لیے, پاک افغان سرحد کی نگرانی متاثر ہونے کا خدشہ

اسلام آباد: پاکستانی وزارت داخلہ کو انسداد دہشت گردی آپریشن کے لئے دیئے 5 ہیلی کاپٹر واپس لینے کے لیے ایک امریکی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا۔امریکا نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے دور حکومت میں 2002 میں 9 ہیلی کاپٹرز پاکستان کو پاک افغان سرحد کی مانیٹرنگ کے لیے دیے تھے۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق ان میں سے 4 ہیلی کاپٹر امریکا کو 15 اکتوبر کو واپس بھیج دیئے گئے تھے۔امریکی ساخت کے یہ ہیلی کاپٹر وزارت داخلہ کے پاس تھے اور یہ انسداد دہشتگردی آپریشن میں بھی استعمال ہوئے۔ کاپٹر واپس لینے کے لیے ایک امریکی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا اور یہ آج منگل کی صبح واپس امریکہ روانہ کردییے جائیں گے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرز کی واپسی سے پاک افغان سرحد کی نگرانی سمیت تمام آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے،  وزارت داخلہ کے پاس اب کوئی ہیلی کاپٹر نہیں ہے اور صرف 3 سیسنا طیارے رہ گئے۔

نیوویب ڈیسک< News Source