مریم نوازاور خواجہ سعد رفیق کے درمیان ملاقات،آئند ہ کی حکمت عملی پر غور

مریم نوازاور خواجہ سعد رفیق کے درمیان ملاقات،آئند ہ کی حکمت عملی پر غور

اسلام آباد: وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت جمہوری عمل کے ا ستحکا م کی جدوجہد جاری رکھنے پراتفاق کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دونو ں رہنماﺅں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں جمہوری عمل کے ا ستحکا م کی جدوجہد جاری رکھنے پراتفاق کیا گیا۔ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ مسلم لیگ ن کا باہمی اتحاد قائم رہے گا۔اس ملاقات میں نیب مقدمات اور آئند ہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا،جبکہ ملک میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے پر بھی بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ مسلم لیگ ن کا باہمی اتحاد قائم رہے گا، پارٹی کی تنظیم کوہرسطح پرزیادہ فعال کیا جائے گا۔دونوں رہنما اس بات پر متفق تھے کہ نامکمل نیب ریفرنسز پر غیر معمولی عجلت انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔
پارٹی میں نفاق کی خواہش رکھنے والے نامراد رہیں گے۔وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق اور مریم نواز نے اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا آزادی اظہارکے بنیادی حق کا تحفظ جمہوریت کا بنیادی جزو ہے،کسی سے محاذ آرائی کی ہے نہ اس کی ضرورت ہے۔