کرینہ کپور ٹی وی شو کی میزبانی کریں گی

کرینہ کپور ٹی وی شو کی میزبانی کریں گی

ممبئی: بالی ووڈ  اداکارہ کرینہ کپور بڑی سکرین کے بعد اب چھوٹی سکرین پر جلوے بکھیرنے والی ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ وہ بالی وڈ کے ڈائریکٹر و فلمساز کرن جوہر کے ساتھ ایک ٹی وی شو کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ یہ شو فیشن کے حوالے سے ہو گا۔
یہ بھی اطلاعات ہیں کہ کرینہ کپور اپنی زیر تکمیل فلم ”ویرے دی ویڈنگ“ کی شوٹنگ مکمل کرانے کے بعد وہ ایک بار پھر بالی وڈ سے چھٹی لینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ جس کی بڑی وجہ ان کا بیٹا تیمور ہے۔

تیمور   کی 20دسمبر کو سالگرہ ہے اور وہ اپنا زیادہ سے زیادہ وقت اپنے بیٹے کے ساتھ گزارنا چاہتی ہیں۔

مصنف کے بارے میں