روس کا امریکی دباو کے باوجود پاکستان اور بھارت کو ایرانی گیس برآمد کرنے کا فیصلہ

روس کا امریکی دباو کے باوجود پاکستان اور بھارت کو ایرانی گیس برآمد کرنے کا فیصلہ

ماسکو، تہران: روس نے اپنے زیر انتظام ایرانی گیس ذخائر سے پاکستان اور ہندوستان کو سمندری راستے گیس برآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایران میں گیس کے کئی ذخائر کا انتظام روس کے پاس ہے، ماسکو چاہتا ہے کہ گوادر بندرگاہ کے ذریعے پاکستان اور ہندوستان کو ایرانی گیس برآمد  کی جائے۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ ماسکو سمندر میں گیس پائپ لائن بچھانے کا خرچہ بھی برداشت کرنے کو تیار ہے اور اس کے بارے میں پاکستانی حکام کے ساتھ بھی بات چیت کی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں