شمالی کوریا عالمی برادری کے لئے سنگین خطرہ بن چکا ہے: نیٹو

شمالی کوریا عالمی برادری کے لئے سنگین خطرہ بن چکا ہے: نیٹو

ٹوکیو: نیٹو کے سربراہ جینز سٹولنبرگ نے شمالی کوریا کو عالمی خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے خلاف مزید پابندیاں عائد کی جائیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے جاپان کے دورے کے موقع پر اعلی حکام سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جینز سٹولنبرگ کا کہناتھاکہ شمالی کوریا کا اشتعال انگیز رویہ ہم سب کے لئے باعث تشویش ہے ۔ پیانگ یانگ نہ صرف جاپان بلکہ پوری عالمی برادری کے لئے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیٹو شمالی کوریا پر سیاسی ، سفارتی اور معاشی دباؤ ڈالنے کا بھرپور حامی ہے اور ہم ملک کے خلاف پابندیاں مزید سخت کرنے کے بھی خواہاں ہیں ۔یہی نہیں شمالی کوریا کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیوں کی قرار داد پر بھی مکمل عملدرآمد کیا جانا چاہئے ۔
نیٹو سربراہ کا مزید کہناتھا کہ شمالی کوریا کی میزائل رینج امریکہ کے مغربی ساحل اور یورپ کے اکثر علاقوں تک پہنچ چکی ہے تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ شمالی کوریا کے خلاف فوجی حملے کے تباہ کن نتائج سامنے آ سکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہمیں اس مسئلے کا پرامن حل نکالنے پر توجہ دینا ہو گی ۔

مصنف کے بارے میں