جب تک قطر راہ راست پر نہیں آتا کسی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے: شاہ بحرین

جب تک قطر راہ راست پر نہیں آتا کسی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے: شاہ بحرین

مانامہ:بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آلِ خلیفہ نے کہا ہے کہ جب تک قطر کے حواس بحال نہیں ہوجاتے،اس وقت تک ان کا ملک اس کی موجودگی میں کسی سربراہ اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق انھوں نے سوموار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ قطر نے خلیج کی سکیورٹی سے متعلق منشوروں ، معاہدوں اور پالیسیوں کا احترام نہیں کیا ہے اور ان سے پہلو تہی کی ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ ان معاہدوں کی پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔
انھوں نے مزید لکھا کہ بحرین (قطر کی موجودگی میں) کسی سربراہ اجلاس میں شرکت کرے گا اور نہ قطر کے ساتھ بیٹھے گا کیونکہ وہ روز بروز ایران کے قریب ہوتا جارہا ہے اور غیر ملکی فورسز کو تیار کررہا ہے۔ یہ جی سی سی کے رکن ممالک کی سلامتی کے لیے خطرناک اقدامات ہیں۔