پاکستان ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا، کریڈٹ ملنا چاہئے، سرفراز احمد

پاکستان ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا، کریڈٹ ملنا چاہئے، سرفراز احمد
کیپشن: image by facebook

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا، کریڈٹ ملنا چاہئے، کھلاڑیوں نے جیتنے کے لیے بہت محنت کی۔

خصوصی انٹرویو کے دوران  سرفراز احمد نے کہا کہ قومی ٹیم نے بہت محنت کی، آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے بھی اچھی کرکٹ کھیلی تاہم ہمیں مڈل آرڈر کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ آصف علی کو اوپر کھلانے کا سوچ رہے ہیں تاکہ وکٹ پر ٹکنے کا موقع ملے، آنے والے دنوں میں آصف علی کی کارکردگی بہتر ہوگی، آسٹریلیا کے خلاف تینوں شعبوں میں ہماری کارکردگی بہتر رہی ہے۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچز بھی اچھے کھیلے، ٹیم کا اچھی کمبی نیشن ہے جونیئر اور سینئر مل کر پرفارم کررہے ہیں۔سرفراز احمد نے کہا کہ عماد اور حفیظ کے آنے سے ٹیم میں فرق پڑا ہے، محمد حفیظ کو جو کردار دیا اچھا نبھایا، شاداب خان نے بھی اہم موقع پر وکٹیں حاصل کیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے حوالے سے سرفراز احمد نے کہا کہ ہر ٹیم ٹف ہوتی ہے کوشش ہے نیوزی لینڈ کے خلاف اچھا کھیلیں، کیویز کے خلاف پہلا میچ جیت کر اچھا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔