لاہور ، کراچی ، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں آج موبائل سروس بند رہے گی

لاہور ، کراچی ، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں آج موبائل سروس بند رہے گی
کیپشن: image by facebook

لاہور /کراچی :حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے چہلم کے موقع پر آج لاہور ، کراچی ، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے چہلم کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتطامات کیے گئے ہیں ۔

سیکیورٹی ادارے نے لاہور ، اسلام آباد ، کراچی سمیت ملک بھر میں موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش کی تھی جس کو منظور کر لیا گیا ہے ، آج تمام بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند رہے گی ۔