ہم نے معاشی بحران میں چیخ و پکار کی بجائے کام کر کے دکھایا : اسحاق ڈار

ہم نے معاشی بحران میں چیخ و پکار کی بجائے کام کر کے دکھایا : اسحاق ڈار
کیپشن: image by facebook

لاہور: سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نیب انتقام کا ادارہ ہے ، پہلے بھینس چوری کا مقدمہ بنتا تھا ، اب نیب یہ کام کر رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیو ٹی وی کے پروگرام نیوز ٹاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کی کارروائیوں میں پی ٹی آئی کے لوگ بھی آئیں گے ، میں نے اثاثہ جات کے متعلق تمام ریکارڈ عدالتوں میں پیش کیا ہے لیکن اس کے باوجود پاکستانی قوم کو ہمارے متعلق گمراہ کیا جا رہا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ میں نے عدالت سے استدعا کی کہ مجھے سکائپ پر اپنا موقف پیش کرنے کی اجازت دی جائے تو اس سے انکار کر دیا گیا حالانکہ پرویز مشرف کو یہ سہولت فراہم کی گئی تھی ۔احتساب کرنے والوں کو اللہ کا خوف ختم ہو چکا ہے ، انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ انہیں قبروں میں بھی جانا ہے ، اللہ کے سامنے پیش ہونا ہے ، ہدف ایک ہی ہے کہ شریف خاندان کے ساتھ ساتھ مجھے بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ عدلیہ میں اچھے لوگ بھی ہیں ، جج حاحبان کی ذمہ داری تھی کہ ایف بی آر کو بلا کر پوچھتے ، ہمیں بھی معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑا لیکن ہم نے رونے دھونے کی بجائے کام کر کے دکھایا اور کوئی چیخ و پکار نہیں کی ہے۔