انڈونیشیا میں طیارہ حادثے پر پاکستان کا اظہار افسوس

انڈونیشیا میں طیارہ حادثے پر پاکستان کا اظہار افسوس
image by facebook

اسلام آباد: انڈونیشیا میں طیارہ حادثے پر پاکستان نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاک افراد کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔


تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کی نجی ایئر لائن کا طیارہ جی ٹی 610 سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، ریسکیوں ٹیموں نے 6 مسافروں کی لاشیں برآمد کرلی جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے۔ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کے شکار افراد کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

خیال رہے کہ آج انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے والا نجی ایئر لائن کا مسافر بردار طیارہ نامعلوم وجوہات کے باعث ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد اچانک سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔انڈونیشیا کی نجی ایئر لائن ’لاوئن ایئر‘ کا مسافر بردار طیارہ ’جی ٹی 610‘ 189 مسافروں کو دارالحکومت جکارتہ سے جزیرہ سماٹرا کے شہر پنگ کل پنانگ لے جار ہا تھا۔

یاد رہے کہ سنہ 2014 میں بھی لوئن ایئر لائن کا مسافر بردار طیارہ 904 حادثے کے باعث سمندر میں گرکر تباہ ہوگیا تھا، جس میں 108 افراد سوار تھے تاہم خوش قسمتی میں جہاز میں سوار تمام مسافر زندہ بچ گئے تھے۔