شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں بچے کی پیدائش

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں بچے کی پیدائش
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

حیدرآباد: پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔


شعیب ملک کے منیجر امین الحق نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ شعیب اور ثانیہ بہت خوش ہیں،منیجر نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ نام اور تصاویر بہت جلد جاری کی جائیں گی۔

 دوسری طرف شعیب ملک نے بھی اپنے پیغام میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماں اور بچہ خیریت سے ہیں اور ماں حسب معمول پرعزم ہے، نیک تمناؤں اور دعاؤں کے لیے فینز کا شکرگزار ہوں۔واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کی خبریں بھی آتی رہی مگر پاکستانی کرکٹر نے اپنی ٹوئٹ میں بیٹے کی پیدائش کی خبر دیکر سب افواہوں کو غلط ثابت کردیا۔