ہنگری کے سفارتکارکی اہلیہ کاہوٹل سے موبائل فون چوری

ہنگری کے سفارتکارکی اہلیہ کاہوٹل سے موبائل فون چوری

اسلام آباد:  ہنگری کے سفار تکارکی اہلیہ کاہوٹل سے موبائل فون چوری ہو گیا ، ہنگری کے سفارت کار کی اہلیہ کا موبائل اسلام آباد کے فائیو سٹار ہوٹل سے چوری ہوا ۔ 

تھانہ سیکریٹریٹ نے غیر ملکی سفیر کی اہلیہ مسز ایمائلہ صلیبو کی درخواست پر چوری کا مقدمہ درج کرلیا، سفیر کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ایک تقریب کے دوران موبائل فون ٹیبل پر رکھ کر واش روم گئی واپس آئی تو موبائل غائب تھا۔

پولیس کے مطابق موبائل چوری کا واقعہ ہوٹل میں سفارت کاروں کی آپس میں ایک تقریب کے دوران پیش آیا لہذا سی سی ٹی وی سے تلاش کرنے کی کوشش کی تاہم ہوٹل کے ہال میں کیمرے نہیں تھے اب ہوٹل انتظامیہ کو شامل تفتیش کرکے معلومات لی جارہی ہیں جب کہ موبائل فون کوآئی ایم ای آئی نمبر سے ٹریس کرنے کی کوشش جاری ہے۔ 
واضح رہے اس سے قبل اسلام آباد میں ہی ایک اجلاس کے دوران کویتی وفد کے سربراہ کا بیگ چرانے پر افسر کو معطل کیا گیاتھا۔