مخالفین ماضی کی طرح آج بھی میرے کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں،میرا

مخالفین ماضی کی طرح آج بھی میرے کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں،میرا
کیپشن: تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

لاہور:اپنے نت نئے کاموں کی وجہ سے خبروں کی زینت رہنے والی اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ حاسد ہوتے ہیں اورمجھے بدنام کرنے کے لیے کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے جبکہ مخالفین ماضی کی طرح آج بھی میرے کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ میں کسی ٹی وی پروگرام میں کام کروں یا فلم میں دکھائی دوں۔

اداکارہ میرا نے کہا کہ مخالفین ٹی وی چینلزکے پروگراموں میں بیٹھ کرمیرا تذکرہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ نہ کوئی حقائق بتاتا ہے اورنہ ہی کوئی اصل کہانی سناتا ہے۔ بس بات ہوتی ہے تویہ کہ میرا ایسی ہے تومیرا ویسی ہے جوکہ درست نہیں ہے۔ میں ایک پاکستانی ہوں اورمجھے پاکستانی ہونے پرفخر ہے۔

میں نے اپنے کیرئیر کے دوران ان گنت یادگارکردارنبھائے ہیں، جومیری کامیابی اورپرستاروں میں مقبولیت کی بہترین مثال ہیں۔ ہرانسان کی زندگی میں اتارچڑھاؤ آتے رہتے ہیں ، مگرمیں اس سے گھبراتی نہیں۔ حالات کا ڈٹ کرمقابلہ کرتی ہوں اوران کوبہترکرنے کے لیے پوری توجہ سے کوشش کرتی ہوں۔