کے ایس ای 100 انڈیکس 155.27 پوائنٹس کے اضافے سے 41609.03 پوائنٹس پر بند

کے ایس ای 100 انڈیکس 155.27 پوائنٹس کے اضافے سے 41609.03 پوائنٹس پر بند

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 155.27 پوائنٹس کے اضافے سے 41609.03 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ سرمایہ میں 3 ارب 72 کروڑ 26 لاکھ 34 ہزار 558 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 3 ارب 48 کروڑ 22 لاکھ 34 ہزار 303 روپے کی مندی رہی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 13 کروڑ 32 لاکھ 63 ہزار 470 حصص کی کمی ریکارڈ کی گئی۔


تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 41500 اور 41600 پوائنٹس کی 2 بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 155.27 پوائنٹس کے اضافے سے 41609.03 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 95.29 پوائنٹس کی تیزی سے 20163.28 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 19.47 پوائنٹس کا اضافہ رونماءہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 211.76 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 223.81 پوائنٹس کے اضافے سے 14566.86 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 173.82 پوائنٹس کی تیزی سے 20617.10 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آل شیئر اسلامک انڈیکس 16.25 پوائنٹس کی تیزی سے 20514.80 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 386 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 142 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 234 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور 10 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 39.37 روپے کے اضافے سے 1360 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح خیبر ٹوبیکو کے حصص کی سودے بھی 27.85 روپے کی تیزی سے 584.88 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی باٹا (پاکستان) اور پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ باٹا (پاکستان) کے حصص کی قیمت 94.81 روپے کی مندی سے 1801.44 روپے اور پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت بھی36.90 روپے کی کمی سے 2302.46 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار بینک آف پنجاب کے حصص میں ہوا جو 3 کروڑ 30 لاکھ 33 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 13.09 روپے سے شروع ہو کر 12.96 روپے پر بند ہوئی جبکہ پاک الیکٹرون کے 2 کروڑ 44 لاکھ 59 ہزار 500 شیئرز کی قیمت 33.40 روپے سے شروع ہو کر 31.46 روپے رہی۔

مجموعی طور پر 32 کروڑ 78 لاکھ 6 ہزار 250 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 12 ارب 34 کروڑ 58 ہزار 532 روپے رہا۔ تاہم مارکیٹ کیپیٹل 83 کھرب 6 ارب 36 کروڑ 32 لاکھ 18 ہزار 783 روپے سے کم ہو کر 83 کھرب 2 ارب 64 کروڑ 5 لاکھ 84 ہزار 225 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 128 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 32 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 3 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 11 کروڑ 83 لاکھ 50 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔