مولانا فضل الرحمان کی اے پی سی بلانے کی خواہش دم توڑنے لگی

 مولانا فضل الرحمان کی اے پی سی بلانے کی خواہش دم توڑنے لگی

لاہور:پیپلز پارٹی کا بھی انکار، مولانا فضل الرحمان کی اے پی سی بلانے کی خواہش مخدوش ہونے لگی ۔


تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ فوری احتجاج کیا گیا تو اس سے عوام میں اپوزیشن کا تاثر منفی جائےگا ،حکومت کے خلاف احتجاج 6ماہ کے بعد پارلیمنٹ کے باہر کیا جانا چاہئے اور شریف برادران نے بھی پیپلز پارٹی کی تجویز پر رضامندی ظاہر کردی ہے ۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے حکومت کیخلاف فوری احتجاجی تحریک نہ چلا نے پر اتفاق کرلیاہے۔

جبکہ مولانا فضل الرحمان کی اے پی سی میں بھی دونوں جماعتوں کے قائدین شریک نہیں ہونگے ۔