نواز شریف کی ہدایت پر پارٹی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات متوقع

نواز شریف کی ہدایت پر پارٹی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات متوقع
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

 اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نواز شریف کی ہدایت پر بدھ کو اسلام آباد میں پارٹی وفد کی جمعیت علما ء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات متوقع ہے،نوازشریف کی نیب کے گرفتار اپوزیشن لیڈر اور چھوٹے بھائی شہبازشریف سے مشاورت کے نتیجہ میں اے پی سی بارے پارٹی فیصلوں پر مولانا کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اے پی سی میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مندوبین کے ناموں سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اے پی سی کے انتظامات کے سلسلے میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے پیغام سے مولانا کو آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا دعوی ہے کہ محمد نواز شریف کے گرفتار بھائی اور پارٹی صدر محمد شہباز شریف سے مشاورت کے نتیجہ میں فیصلوں سے آگاہی کے لیے آج مولانا فضل الرحمن سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے وفد کی ملاقات متوقع ہے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی اعلیٰ قیادت نے گزشتہ ہفتے تین چار دن مشاورت کے لیے مانگے تھے مشاورت ہو گئی ہے آج مولانا سے ان پر گفتگو ہوگی۔