ناجائز اور ناکام حکمرانوں سے نجات حاصل کریں گے، مولانا فضل الرحمان

ناجائز اور ناکام حکمرانوں سے نجات حاصل کریں گے، مولانا فضل الرحمان

ساہیوال: مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کے ذریعے ناجائز اور ناکام حکمرانوں سے نجات حاصل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ساہیوال میں آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی مارچ کے کاررواں میں پوری قوم شریک ہے اور آج اس قافلے میں تمام شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری قومی قیادت جیل میں ہے اور آزادی مارچ جیل میں قید رہنماؤں کی آزادی کا بھی مطالبہ کرتا ہے۔

ناجائز اور ناکام حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کے بعد قوم انشا اللہ آزادی کا جشن منائے گی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایک سال میں پاکستان کی معیشت کو بہت نقصان پہنچا ہے اور ہم عمران کی حکومت نے جو مہنگائی اور لاقانونیت دی ہے اس سے نجات کے لیے نکلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ احتساب کے موجودہ عمل کو مسترد کرتا ہے، نواز شریف زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں انہیں آزاد کیا جائے۔ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے خطاب کے اختتام پر آزادی مارچ میں شامل تمام جماعتوں کا شکریہ ادا کیا۔