جے یو آئی کا آزادی مارچ،وزیراعظم نے ترجمانوں کا اہم اجلاس طلب کرلیا

جے یو آئی کا آزادی مارچ،وزیراعظم نے ترجمانوں کا اہم اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام(ف) کے آزادی مارچ اور میاں نواز شریف کی صحت سے متعلق تبادلہ خیال کیلئے وزیراعظم نے اپنے ترجمانوں کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان موجودہ صورتحال اور پارٹی کے اس سلسلے میں بیانیے پر ترجمانوں کو بریفنگ دیں گے۔اجلاس میں ملک میں امن و امان سمیت دیگر سیاسی مسائل زیر بحث آئیں گے۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آزادی مارچ کراچی سے 27 اکتوبر کو روانہ ہوا تھا جس کی منزل اسلام آباد ہے۔

آزادی مارچ کے شرکا آج راولپنڈی پہنچیں گے جبکہ کل یہ اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔

گزشتہ روز جے یو آئی (ف) کے زیر اہتمام اپوزیشن جماعتوں کے آزادی مارچ کے لیے پروگرام کو حتمی شکل دینے کے لیے مقامی رہنماؤں کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ دو مقامات پر تمام حزب اختلاف کی جماعتیں مشترکہ طور پر قافلے والوں کا استقبال کریں گی۔