آزادی مارچ ، آئی جی اسلام آباد کا داخلی و خارجی راستے بند نہ کرنے کا اعلان

آزادی مارچ ، آئی جی اسلام آباد کا داخلی و خارجی راستے بند نہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد: انسپکٹر جنرل اسلام آباد عامر ذوالفقار نے جمعیت علمائے اسلام کے دھرنے کے پیش نظر اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستے بند نہ کرنے کا اعلان کیاہے۔

آئی جی اسلام آباد کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد کے تمام داخلی اور خارجی راستے ٹریفک کے لیے کھلے ہیں اور ٹریفک رواں دواں ہے۔

اسلام آباد کا سفر کرنے والے شہریوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ اسلام آباد کے تمام داخلی اور خارجی راستے ٹریفک کے لیے کھلے ہیں، اسلام آباد کے اندر کی بھی تمام سڑکیں ٹریفک کے لئے کھلی ہیں اور ٹریفک رواں دواں ہے، شہر کے تمام علاقوں میں شہری بلاخوف و خطر اپنا سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔

آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار کے مطابق شہر کے تمام علاقوں میں شہری بلاخوف خطرہ بغیر کسی پریشانی کے اپنا سفر جاری رکھ سکتے ہیں کیونکہ پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے، پولیس آپ کی خدمت اور رہنمائی کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔