عمران خان کے پاس مستعفی ہونے کے سوا کوئی راستہ نہیں ،نیئر بخاری

عمران خان کے پاس مستعفی ہونے کے سوا کوئی راستہ نہیں ،نیئر بخاری

اسلام آباد:سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر بخاری نے کہاہے کہ عمران خان کے پاس مستعفی ہونے کے سوا کوئی راستہ نہیں ۔

ایک بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ ملک کا ہر طبقہ نالائق سے نجات چاہتا ہے ، مہنگائی بیروزگاری اور معاشی بدحالی کی سونامی عوام پر عذاب ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سبزیاں مہنگی ہونے کے باوجود کسان بدحال ہے ، تمام کاروبار ٹھپ مگر عمران خان کے اثاثے بڑھ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ فصل آباد کی صنعتیں بند ہو چکی ہیں ،آئی ایم ایف کی وفادار حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے ۔نیئر بخاری نے کہاکہ پارلیمنٹ پر تالے لگانے والے کو خمیازہ بھگتنا ہوگا ۔