آزادی مارچ ،اسلام آباد کے تمام پرائیویٹ سکول کل بند رکھنے کا فیصلہ

آزادی مارچ ،اسلام آباد کے تمام پرائیویٹ سکول کل بند رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ اور دھرنے کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام پرائیویٹ سکولز کل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ اور دھرنے کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام پرائیویٹ سکولز کل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے .

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھرنے کے پیش نظر شہر کے تمام پرائیویٹ سکول کل بند رہیں گے ، دھرنے کے باعث بچوں کی حفاظت کیلئے سکول میں چھٹی کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں سکول کھولنے کافیصلہ کل شام کو کیا جائے گا۔