سابق وزیر اعظم کے علاج پر مامور ڈاکٹرزکا کام کرنے سے انکار

سابق وزیر اعظم کے علاج پر مامور ڈاکٹرزکا کام کرنے سے انکار

سابق وزیراعظم نواز شریف کے علاج پر مامور ڈاکٹرز نے کام کرنے سے انکار کر دیا ہے .

میڈی رپورٹس کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ان ڈور بھی ہرٹال جاری ہے۔سروسز اسپتال کے وی آئی پی بلاک میں نواز شریف کے علاج پر مامور ڈاکڑز کام چھوڑ کر چلے گئے۔3 شفٹوں میں ڈاکٹرز وی آئی پی بلاک میں نواز شریف کے علاج پر مامور تھے،ڈاکٹرز کے کام چھوڑنے پر میاں نواز شریف کی 24 گھنٹے نگہداشت متاثر ہوئی۔
سروسز اسپتال انتظامیہ تاحال کوئی متبادل انتظام بھی نہ کر سکی۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کسروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کا پچھلے نو روز سے علاج جاری ہے۔نواز شریف کے ذاتی معالج کے مطابق نواز شریف کی طبعیت سنبھل نہیں رہی۔

آج میاں نواز شریف کو مسوڑوں سے خون آنے کی بھی شکایت ہوئی۔۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے جسم میں موجود پلیٹ لیٹس کی تعداد میں ا±تار چڑھاو¿ جاری ہے۔