فردوس عاشق اعوان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

فردوس عاشق اعوان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے فردوس عاشق اعوان کو یکم نومبر کو طلب کر لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدلیہ مخالف پریس کانفرنس کرنے پر فردوس عاشق اعوان  کو توہین عدالت  کا نوٹس جاری  کردیا ۔

 

یادر ہے کہ معاون خصوصی نے کہا  تھا کہ نواز شریف کو ریلیف دینے کے لیے شام کو خصوصی طور پر عدالت لگائی گئی، اس پر عدالت  نے  فردوس عاشق اعوان طلب کر لیا  کہ وہ بتائیں کہ کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔