پی پی کا سابق صدر کے علاج کےلیے پرائیویٹ میڈیکل بورڈ کا مطالبہ

پی پی کا سابق صدر کے علاج کےلیے پرائیویٹ میڈیکل بورڈ کا مطالبہ
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کے علاج کے لیے پرائیویٹ میڈیکل بورڈ بٹھانے کا مطالبہ کر دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق،  پیپلز پارٹی نے آصف زرداری کی صحت کو لاحق خطرات کی وجہ سے حکام کو پرائیویٹ بورڈ کے لیے درخواست دیدی ہے، پی پی نے پرائیویٹ میڈیکل بورڈ کا مطالبہ سرکاری ڈاکٹرز کی بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں کیا۔

 

پارٹی کی جانب سے دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ڈاکٹرز کے بورڈ نے رپورٹ میں آصف زرداری کی صحت کو لاحق سنجیدہ مسائل کی نشاندہی کی جس پر خاندان کے اطمینان کیلئے پرائیویٹ ڈاکٹرز اور ماہرین کا بورڈ بنایا جائے۔

 

پارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت کے بنائے بورڈ نے آصف زرداری کی صحت کے حوالے سے خطرے کا اظہار کیا ۔ سرکاری بورڈ کے مطابق صدر زرداری کی شریانوں میں خون کا جمنا ان کی زندگی کیلئے خطرناک ہے، آصف زرداری کی شگر لیول بھی خطرناک حد تک اوپر نیچے ہو رہی ہے۔

 

پیپلز پارٹی کے مطابق شگر لیول کا کنٹرول نہ ہونا سابق صدر اور پارٹی کے شریک چیئر مین آصف زرداری کی زندگی کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، سرکاری بورڈ نے جیل میں ہڈیوں کی بیماری وجہ سے مناسب بستر نہ ملنے سے پیدا مسائل کا بھی ذکر کیا ہے۔