حکومت اپوزیشن سے لڑائی کی بجائے مہنگائی، بدامنی، بے روزگاری، کرپشن کے خلاف لڑے, سراج الحق

Siraj Ul Haqq, Sardar Muhammad Masood, Kashmir
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور:حکومت اپوزیشن سے لڑائی کی بجائے مہنگائی، بدامنی، بے روزگاری، کرپشن کے خلاف لڑے۔ کشمیر حاصل کرنے کیلئے جہاد کرنا ہو گا۔ 

جماعتِ اسلامی کے مرکزی دفتر منصورہ میں صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود کے اعزاز میں استقبالیہ کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے سینیٹر سراج الحق نےمطالبہ کیا  کہ امت مسلمہ فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے۔ مسلم ممالک اپنے سفیر واپس بلائیں اور فرانس کے سفیروں کو واپس بھیجیں۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ عوام تقریروں سے تھک گئی عملی طور پر کچھ کرنے کا وقت ہے، اپوزیشن سے نہیں مہنگائی سے لڑائی لڑے۔ 

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کہتے ہیں حکومت اپوزیشن سے لڑائی کی بجائے مہنگائی، بدامنی، بے روزگاری، کرپشن کے خلاف لڑے۔انہوں نے کہا کہ  کشمیر اقوام متحدہ ہماری جھولی میں کبھی نہیں ڈالے گا جہاد ہی واحد حل ہے۔

اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو چاروں اطراف سے گھیر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفارتی و سیاسی سطح پر کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔ جہاد ہم مسلمانوں پر فرض ہے جبکہ دنیا جہاد کو دہشگردی کا نام دیتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت استحکام پاکستان کا راستہ روک رہا ہے۔