ترکی کے شہر ازمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے، 12 افراد جاں بحق، 400 زخمی

Daily Sabah, Turkey, Azmir
کیپشن: Photo: Daily Sabah

انقرہ: ترکی میں 7.0 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں۔ زلزلہ ترک شہر ازمیر کے گردو نواح میں آیا جس کی شدت امریکی ریکٹر اسکیل کے مطابق 7.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے نیتجے میں 12 افراد جاں بحق اور 400سے زائد ہو گئے، 

ترکی کے ایجیئن ساحل اور یونان کے جزیرے سموس میں زلزلے کے زوردار جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے کئی عمارتیں منہدم ہونے کی اطلاعات ہیں اور ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی اور یونان میں محسوس کیئے گئے زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 7.0 محسوس کی گئی ہے جو ترکی کے مغربی صوبہ ازمیر کے ساحل سے تقریبا 17 کلومیٹر (11 میل) دور محسوس ہوا۔

9984399b3eb88207cc2dedfdef4d341d

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی گئیں تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کئی عمارتیں زمین بوس یو گئیں جب کہ ساحلی علاقوں میں سمندری پانی بھی داخل ہوا گیا تاہم ہلاکتوں کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہییں ہوئی ہے۔

ترکی کی محکمہ ڈیزازٹر منیجمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زلزلے کی شدت 6.6 تھی جس کے باعث 20 عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور 5 افراد کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے امدادی کام جاری ہیں۔

خیال رہے کہ 1999 میں بھی ترکی کے زہر ازمیر میں آنے والے زلزلے میں تقریبا 17 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔