حلقہ این اے 45 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ جاری

حلقہ این اے 45 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ جاری

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پولنگ کا عمل جاری ہے جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق مذکورہ حلقے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے امیدوار جمیل خان سمیت 16 امیدوار میدان میں ہیں۔ 
ضلع کرم کے حلقہ این اے 45 کی نشست پی ٹی آئی کے ایم این اے ملک فخر زمان کے مستعفی ہونے سے خالی ہوئی تھی جس پر آج ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ ہو رہی ہے۔ 
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عبدالرؤف خان کے مطابق اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 98 ہزار 618 ہے جبکہ حلقے کے 143 پولنگ سٹیشنز میں سے 24 انتہائی حساس اور 119 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں