ٹی 20 ورلڈکپ، نیدرلینڈز کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ٹی 20 ورلڈکپ، نیدرلینڈز کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پرتھ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے 29 ویں میچ میں نیدرلینڈز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں اور ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے حیدر علی کی جگہ فخر زمان کو شامل کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ شامل ہیں۔ 
نیدرلینڈز کی قیادت سکاٹ ایڈورڈ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سٹیفن مائیبرگ، میکس اوڈاؤڈ، باس ڈی لیڈ، کولن اینکرمین، ٹام کوپر، روئلوف وینڈر مروی، ٹم پرنگل، فریڈ کلاسن، برینڈن گلوور اور پال وین میکرن شامل ہیں۔ 
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے اور ابتدائی دو میچز میں اسے بھارت اور زمبابوے کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 
پاکستان کو سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلئے آج کے میچ سمیت اپنے بقیہ 2 میچز میں کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ناصرف رن ریٹ بہتر بنانے کی ضرورت ہے بلکہ دیگر ٹیموں کے میچز کے نتائج پر بھی انحصار کرنا ہو گا۔ 

مصنف کے بارے میں