کراچی ائیرپورٹ سے جانے والی مختلف ائیرلائنز کی 7 پروازیں منسوخ

کراچی ائیرپورٹ سے جانے والی مختلف ائیرلائنز کی 7 پروازیں منسوخ

کراچی: جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی سے جانے والی مختلف ائیرلائنز کی 7 پروازیں منسوخ ہو گئیں جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ائیر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف ائیرلائنز کی اندرون اور بیرون ملک شیڈول تمام 7 پروازیں لوڈ نہ ہونے اور تکنیکی وجوہات کے باعث منسوخ کی گئی ہیں۔ 
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق منسوخ ہونے والی پروازوں میں صبح7 بجے کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی ایف121، صبح 7 بجے کراچی سے دبئی جانے والی ای کے605 اور کراچی سے لاہور کی صبح 8 بجے کی پرواز ای آر 520 شامل ہے۔
اس کے علاوہ دوپہر 12 بجے کراچی سے اسلام آباد اور پشاور جانے والی پی اے 602، دوپہر پونے ایک بجے کراچی سے لاہورکی پرواز ای آر 522، کراچی سے گوادر کی پرواز پی کے 503 اور کراچی سے دبئی کی شام 6 بجے کی پرواز پی ا ے 110 بھی منسوخ ہوئی۔ 

مصنف کے بارے میں