بھارت کا جنوبی افریقا کو فتح کیلئے 134 رنز کا ہدف ، پاکستانیوں کی انڈیا کی جیت کیلئے دعائیں

بھارت کا جنوبی افریقا کو فتح کیلئے 134 رنز کا ہدف ، پاکستانیوں کی انڈیا کی جیت کیلئے دعائیں
سورس: Twitter

پرتھ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو فتح کے لیے 134 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ بھارت کی بیٹنگ انتہائی مایوس کن رہی ۔

پرتھ میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔ سوریا کمار کے علاوہ کوئی بلے باز اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکا۔ مقررہ 20 اوورز میں بھارتی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنا سکی۔ 

جنوبی افریقا کی طرف سے لنگی نگیدی نے 4 ، وینی پارنل نے تین اور نورتجے نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

واضح رہے کہ آج کا میچ پاکستان کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے حوالے سے انتہائی اہم ہے۔ اگر جنوبی افریقا کو شکست نہ ہوئی تو پاکستانی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے تقریباً باہر ہوجائے گی۔ پاکستانی بھارت کی جیت کی دعائیں کر رہے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں