برے وقت میں کبوتر کی طرح آنکھ بند کر نے سے انسان ناکام ہوجاتا ہے، ریشم

برے وقت میں کبوتر کی طرح آنکھ بند کر نے سے انسان ناکام ہوجاتا ہے، ریشم

لاہور : نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ ضروری نہیںکہ انسان کی ہر خواہش پوری ہو جائے ، زندگی میں برے دن بھی آتے ہیں لیکن جو لوگ کبوتر کی طرح آنکھ بند کر لیتے ہیں ناکامی ان کا مقدر بن جاتی ہے ۔

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ ہر انسان میں آگے بڑھنے کی لگن ہوتی ہے جسکے باعث خواہشات بھی جنم لیتی ہیں لیکن یہ ضروری نہیں کہ انسا ن جو بھی خواہش کرے وہ ضرور پوری ہو ۔میرا دعویٰ ہے کہ انسان مسلسل لگن سے کام کرے اور پھر ایسا نہیں ہو سکتا کہ اسکی خواہشیں حقیقت میں نہ بدلیں ۔