بھارتی نوجوان نواز شریف کا نام لے کر لاکھوں روپے جیت گیا

بھارتی نوجوان نواز شریف کا نام لے کر لاکھوں روپے جیت گیا

نئی دہلی:بھارتی نوجوان نواز شریف کی وجہ سے لاکھوں روپے کا مالک بن گیا، بھارت میں ایک نوجوان اس وقت لاکھوں روپے کا مالک بن گیا جب اُس نے نواز شریف سے متعلق سوال کا جواب دے کر تین لاکھ 25ہزار روپے جیت لئے۔بھارت کے ایک ٹی وی جینل پر ہونے والے رائیلٹی شو میں نواز شریف کے متعلق پوچھے گئے سوال نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔


تفصیلات کے مطابق امیتابھ بچن نے سوال کیا کونسا وزیر اعظم ہے جوتین بار اقتدار میں آیا لیکن مدت نہ پوری کر نہ سکا،نوجوان نے درست جواب دے کر لاکھوں روپے جیت لئے،دیگر آپشنز میں خالدہ ضیا،اٹل بہاری واجپائی اور شیخ حسینہ کانام شامل تھا۔