ملتان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، 4 دہشت گرفتار

ملتان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، 4 دہشت گرفتار

ملتان: ملتان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ سی ٹی ڈی نے مبینہ طور پر چار دہشت  گرد گرفتار کر لیے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد مبینہ طور محرم الحرام کے جلوس کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے چھ دستی بم، دو کلوباردو، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔

دہشت گردوں کی شناخت ناصر، علی، طاہر اور شفقت کے نام سے ہوئی ہے۔ ادھر سیہون شریف میں سرچ آپریشن کے دوران دو مشتبہ افراد پکڑے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کا تعلق کوئٹہ سے ہے جو غیر قانونی طور پر ایک گیسٹ ہاوس میں رہائش پذیر تھے۔

دوسری جانب لاہور کے مرکزی جلوسوں کے روٹس پر پولیس اور رینجرز نےمشترکہ سرچ آپریشن کیا آپریشن کے دوران متعدد افراد کے کوائف چیک کیے گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں