تحریک انصاف نے متحدہ اپوزیشن کو توڑ دیا ہے، خورشید شاہ

تحریک انصاف نے متحدہ اپوزیشن کو توڑ دیا ہے، خورشید شاہ

اسلام آباد: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا 2013 میں تحریک انصاف کے کہنے پر فخرالدین جی ابرہیم کو چیف الیکشن کمشنر لگایا گیا اور چیف الیکشن کمشنر کے کہنے پر ہی نگراں وزیراعظم کو منتخب کیا گیا۔


خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے متحدہ اپوزیشن میں دراڑ ڈال کر اسے توڑ دیا اگر پی ٹی آئی نے اپنا اپوزیشن لیڈر بنانا تھا تو وہ مجھے کہتے میں ان کی خواہش پوری کر دیتا لیکن میں کبھی اپوزیشن کو تقسیم نہ ہونے دیتا۔ اپوزیشن کی تقسیم سے میرا دل بہت دکھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم نے متحدہ اپوزیشن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا آج بھی ان 2 جماعتوں کے علاوہ تمام دوست میرے ساتھ کھڑے ہیں اپوزیشن کی تقسیم کا براہ راست فائدہ حکومت لے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں