سری لنکا کیخلاف ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی 2 وکٹیں گر گئیں

سری لنکا کیخلاف ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی 2 وکٹیں گر گئیں

ابو ظہبی: پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن ٹیم 419 رنز بناکر آل آؤٹ ہو گئی جس کے جواب میں کھیل کے تیسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان نے تیسرے روز کھانے کے وقفے پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنا لیے ہیں اور پاکستان کی جانب سے اظہر علی 5 اور اسد شفیق ایک رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کے اوپنر شان مسعود اور سمیع اسلم نے اننگ کا آغاز محتاط انداز میں کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 114 رنز کی شراکت قائم کی۔ سمیع اسلم 51 رنز بنا کر پریرا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے جب کہ 116 کے مجموعی رنز پر شان مسعود 59 رنز بنا کر ہیراتھ کو وکٹ دے بیٹھے۔ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے ج ارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں پاکستان کو 419 رنز کا ہدف دیا۔

سری لنکا بلے بازوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے بولروں کی ایک نہ چلنے دی اور مسلسل اسکور کو آگے بڑھاتے رہے۔ پہلے اوپنر بلے باز کرونرتنے نے اچھی بلے بازی کی اور اسکور کو آگے بڑھایا لیکن وہ نروس نائنٹیز کا شکار ہو کر 93 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ سری لنکا کی جانب سے کپتان چندی مل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کی اور 155 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ ڈک والا 83 رنز بنا سکے جب کہ دیگر کھلاڑیوں نے بلے بازی میں خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ سری لنکا کے اسکور میں کرورتنے- چندی مل (100)، چندی مل ڈکویلا (134) اور پریرا اور چندی مل (92) کی شراکتوں نے اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ اور محمد عباس نے تین، تین، حسن علی نے دو جبکہ حارث سہیل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں