پی سی بی نے کپتان ثنا میر کو عہدے سے ہٹا دیا

پی سی بی نے کپتان ثنا میر کو عہدے سے ہٹا دیا

لاہور: ثناء میر قومی ویمنز ٹیم کی قیادت سے ہاتھ دھو بیٹھیں تاہم بطور کھلاڑی سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گی۔ بسمہ معروف ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے میں بھی کپتان ہوں گی۔ پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی بھی تحلیل کر دی ہے اور ٹیم منیجر کیلیے بھی نیا نام سامنے لایا جائے گا۔ ویمنز ونگ کی سربراہ شمسہ ہاشمی کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ نئی جنرل منیجر کا تقرر ہونے تک عائشہ اشعر عبوری طور پر یہ ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔


یاد رہے کہ قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد پی سی بی کی تحقیقات جاری تھیں۔ کوچ، کپتان، چیف سلیکٹر اور منیجر کی رپورٹس اور جی ایم ویمنز ونگ کے انٹرویو کے بعد وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ ثنا میر کی جانب سے ساتھی کھلاڑیوں کو لکھے گئے مبینہ خط میں کہا گیا تھا کہ موجودہ ویمن ٹیم مینجمنٹ کھلاڑیوں کی عزت نہیں کرتی اور میرٹ پر سمجھوتہ کر رہی ہے۔ اسی بنا پر میں موجودہ عہدے داروں کے ساتھ کام نہیں کر سکتی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں