نشے میں دھت پولیس اہلکار کو امام بارگاہ کی سیکیورٹی پر تعینات کر دیا گیا

نشے میں دھت پولیس اہلکار کو امام بارگاہ کی سیکیورٹی پر تعینات کر دیا گیا

فیصل آباد: فیصل آباد میں سب انسپکٹر نے پنجاب پولیس کی کارکردگی کا پول کھول دیا اور   محرم الحرام  کی سیکیورٹی پر بھی بڑا سوالیہ نشان لگا دیا۔ نشے میں دھت اہلکار کو امام بارگاہ کی سیکیورٹی پر تعینات کر دیا گیا۔

سب انسپکٹر کی وردی پر نام کی اسٹرپ بھی نہیں ہے اور نشے کی وجہ سے سب انسپکٹر صاحب کے لئے بندوق سنبھالنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

نیو نیوز کے رپورٹر نے جب موصوف سے بات کی تو جناب نے لڑکھڑاتی آواز کے ساتھ دعویٰ کیا کہ نشے میں تو نہیں بندوق بھی چلا سکتا ہوں لیکن ویڈیو میں صاف نظر آ رہا ہے کہ نشے میں دھت اہلکار خود کو بھی نہیں سنبھال سکتا۔

نشے میں دھت اہلکار کی ویڈیو

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں