اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں سے 27 مشتبہ افراد گرفتار

اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں سے 27 مشتبہ افراد گرفتار

راولپنڈی: رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں سے 27 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان رینجرز پنجاب اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیاں کیں جس کے تحت راولپنڈی، اسلام آباد اور ملتان میں انٹیلی جنس معلومات پر آپریشنز کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ غازی خان، سیالکوٹ، لاہور، بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان میں بھی کارروائیاں کی گئیں جب کہ ان تمام کارروائیوں اور آپریشنز میں مجموعی طور پر 27 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا رینجرز اور پولیس نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں پٹرولنگ اور فلیگ مارچ کیا جب کہ حساس علاقوں کے قریب کوئیک ری ایکشن فورسز تعینات کر دی گئی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں