اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ عمران خان کریں گے: نعیم الحق

اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ عمران خان کریں گے: نعیم الحق

اسلام آباد:پارلیمانی کمیٹی نے عمران خان کومتفقہ طورپر اپوزیشن لیڈر لانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن عمران خان پارٹی کے چیئرمین ہیںاور اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ وہی کریں گے۔
تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق نے پیپلز پارٹی کے راہنما خورشید شاہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ خورشید شاہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کے بحیثیت چیئرمین مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی کرپشن پر آنکھیں بند رکھی ہیں اور ان کا ماضی داغدار ہے اس لئے تحریک انصاف نہیں سمجھتی کہ خورشید شاہ ملکی مفاد میں بہتر فیصلے کرسکتا ہے ،
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں آصف زرداری کی بادشاہت قائم ہے اور خورشید شاہ اس بادشاہ کے ادنیٰ غلام ہیں بادشاہ سلامت جو احکامات جاری کرتے ہیں خورشید شاہ اسی پر عمل کرتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ خورشید شاہ پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کے چیئرمین ہیں لیکن انہوں نے مسلم لیگ (ن) اور اپنی پارٹی کی کرپشن پر آنکھیں بند کررکھی ہیں حالانکہ خورشید شاہ کا بحیثیت چیئرمین پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی فرض تھا کہ کرپشن کی تحقیقات کرتے اسی لئے ہمارا پیپلز پارٹی سے اعتماد اٹھ چکا ہے اور پی ٹی آئی نہیں سمجھتی کہ یہ لوگ پاکستان کے مفاد میں صحیح فیصلے کرسکتے ہیں۔