تیسرے روزکاکھیل اختتام پذیر ،پاکستان نے4وکٹوں کے نقصان پر 266رنز بنا لیے

تیسرے روزکاکھیل اختتام پذیر ،پاکستان نے4وکٹوں کے نقصان پر 266رنز بنا لیے

ابو ظہبی :پاکستان اور سری لنکا کی ٹیسٹ ٹیمز کے درمیان تیسرے روزکھیل کا اختتام ہو گیاہے،پاکستان نے 4وکٹوں کے نقصان پر 266رنز بنا لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے تیسرے روز 64 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو 114 کے مجموعی سکور پر سمیع اسلم 51 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ مجموعی سکور میں صرف 2 رنز کے اضافے کے بعد ہی شان مسعود بھی 59 کے انفرادی سکور پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے جس کے بعد اظہر علی اور اسد شفیق نے مل کر خوب جدوجہد کی اور سکور195پر پہنچا دیا۔ اسد شفیق 39رنز بنا کر ہیراتھ کے ہاتھوں آﺅٹ ہو گئے، دوسے جانب اظہر علی نے اپنی نصف سنچری مکمل کی، بابر اعظم بھی 28رنز بنا کر 266کے مجموعہ پر آﺅٹ ہو گئے جس کے ساتھ ہی تیسرے روز کا کھیل ختم کر دیا گیا، اس وقت اظہر علی 74کے انفرادی سکور پر کریز پر موجود ہیں۔
قبل ازیں سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کپتان دنیش چندی مل کے عمدہ اور ناقابل شکست 155 رنز کی بدولت 419 رنز بنائے۔ دنیش چندی مل نے عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے کیرئیر کی نوویں جبکہ پاکستان کیخلاف پہلی سنچری بنائی۔ نیروشن ڈیکویلا نے بھی عمدہ کھیل پیش کیا اور 83 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے اور بدقسمتی سے سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے۔