پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا گیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد:حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد نئی فی لیٹر قیمت 73.50 پیسے کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرول ،ہائی سپیڈ اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے اضافہ کر دیا گیاہے جبکہ مٹی کے تیل میں 4روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا گیاہے۔حکومت کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12سے ہو گا۔پٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد نئی فی لیٹر قیمت 73.50 پیسے ،ہائی سپیڈ ڈیزل 79.40پیسے ،مٹی کا تیل 48روپے اور لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 46روپے ہو گئی ہے