چین میں شدید زلزلہ، شدت 5اعشاریہ 4ریکارڈ کی گئی

چین میں شدید زلزلہ، شدت 5اعشاریہ 4ریکارڈ کی گئی

بیجنگ: چین میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جبکہ شدت 5اعشاریہ 4ریکارڈ کی گئی ہے۔

چین شدید زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا جبکہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 درجے ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کا مرکز صوبہ سیچوان کے شمال مشق میں 32.37 درجے شمالی ارض بلد اور 105.0 مشرقی طول بلد میں 13 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ خوف کے مارے گھرو ں سے باہر نکل آئے تاہم ابھی تک کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔