شمالی کوریا 10اکتوبر کو نیا ایٹمی دھماکہ کرے گا

شمالی کوریا 10اکتوبر کو نیا ایٹمی دھماکہ کرے گا

پیانگ یانگ :جاپانی وزیردفاع اتسونوری اونودیرا نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی کوریا 10اکتوبر کو اعلان کردہ دھماکہ کرنے جا رہا ہے۔


شمالی کوریا نے ایک اور ایٹمی دھماکہ کرنے کا توکر ہی رکھا ہے لیکن اب اس کی تاریخ بھی سامنے آ گئی ہے جس کے بعد تیسری عالمی جنگ کا ٹلنا ناممکن ہو جائے گا۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق جاپانی وزیردفاع اتسونوری اونودیرا نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی کوریا 10اکتوبر کو اعلان کردہ دھماکہ کرنے جا رہا ہے۔ اسی روز شمالی کوریا کی کمیونسٹ پارٹی کا یوم تاسیس بھی ہے چنانچہ کم جونگ ان اسی جشن کے موقع پر دھماکہ کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس سے قبل جنوبی کوریا کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر چونگ ایوئی یونگ بھی وارننگ دے چکے ہیں کہ شمالی کوریا 8سے 10اکتوبر کے درمیان نیا ایٹمی دھماکہ کرے گا۔ امریکہ کی طرف سے شمالی کوریا کو دھمکی دی جا چکی ہے کہ اب باقی ہر طرح کے آپشن ختم ہو چکے ہیں۔ آئندہ اگر وہ کوئی ایٹمی تجربہ کرے گا تو صرف جنگ کا آپشن باقی ہے اورایسی صورت میں اس کے خلاف صرف فوجی طاقت استعمال کی جائے گی۔ چنانچہ سکیورٹی ماہرین اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ اگر 10اکتوبر کو شمالی کوریا ایٹمی دھماکہ کر دیتا ہے تو پھر دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے کوئی نہیں بچا سکے گا۔